پاکستان کو 5کروڑ ڈالر فوری دینے کا اعلان

کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ جبکہ عالمی بینک 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 کروڑ ڈالر فوری دینے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں بینکوں نے مجموعی طور پر 53 کروڑ 30 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے۔

پاکستان کو عالمی بینک سے بھی 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ملیں گے، یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔ پاکستانی معیشت کو ممکنہ طور 4 ارب 95 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور پاکستان میں تقریبا 9 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو