کورونا: فیس بک ملازمین کیلئے بونس

کورونا وائرس کے بعد اقتصادی بحران سے کئی عالمی کمپنیوں کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے لیکن ایسے میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ادارے کے 45 ہزار ملازمین کو 1 ہزار ڈالر  فی کس بونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

ملازمین کو یہ رقم کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کا مقابلہ کرنے کیلئے دی جائے گی، فیس بک کے بانی اور سربراہ مارک زکربرگ نے  مستقل ملازمین کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ملازمین کو اضافی چھٹیاں دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

مستقبل ملازمین خوش ہیں لیکن فیس بک کے کنٹریکٹ اور پارٹ ٹاٹم ملازمین کی تعداد بھی لگ بھگ 45 ہزار ہے۔ فی الحال ان کیلئے کوئی خوشخبری نہیں سنائی گئی۔

ٹرینڈنگ

مینو