کورونا کیسز کی تعداد 453ہوگئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 453 ہوگئی ہے، گزشتہ روز 2 مریض جاں بحق ہوئے تھے۔

کورونا سے متاثرہ سندھ میں مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں ، یہ مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں اور اب ان کے رشتے داروں کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں ، شہر قائد میں ابتک 93 اور سندھ بھر میں 245 مریض سامنے آچکے ہیں۔

تفتان کے قرنطینہ سے سکھر لائے گئے 151 زائرین کورونا مریضوں میں شامل ہیں، حیدرآباد میں بھی کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایک مریض مردان اور دوسرا پشاور میں جاں بحق ہوچکا ہے جبکہ ابتک 23 کیس سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 78 ، بلوچستان میں 81 ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 24 اور اسلام آباد میں 2 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو