کراچی میں پہلی موت، کورونا کیسز 495

کراچی میں کورونا وائرس سے پہلے مریض کا انتقال ہوگیا ہے ، ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوچکی ہے جبکہ ابتک 495 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج 77 سال کے مریض کا 19 مارچ کو انتقال ہوا تھا ، یہ سندھ میں کورونا سے پہلے مریض کی موت ہے ، صوبائی وزیرصحت عذرا افضل کے مطابق مریض کو شوگر اور بلڈیشر تھا اور اس کی طبیعت پہلے ہی بہت خراب تھی۔

کراچی میں جمعہ کو مزید 14 مریض سامنے آنے کے بعد شہر میں کیسز کی تعداد 101 اور سندھ میں 252 ہوگئی ، سکھر میں 151 مریض اور حیدرآباد میں ایک کیسز سامنے آیا ہے۔

پنجاب میں 96 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے  ، بلوچستان میں 92 مریض ہیں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 22 ، خیبرپختونخوا میں 23 اور اسلام آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو