پی آئی اے:دوران پرواز ٹی وی بند رہیں گے

کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے پی آئی اے میں ہنگامی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔  

قومی ایئرلائن کے جہازوں میں اب صرف ڈبے میں کھانا دیا جائے گا اور مسافروں کو کھانا گرم کرکے دینے کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔

قومی ایئرلائن نے اپی پروازوں میں کمبل بغیر دھوئے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جاسکے۔

دوران پرواز اب ٹی وی بھی نہیں چلائے جائیں گے تاکہ ریموٹ کنٹرول بار بار استعمال نہ کئے جاسکیں۔

ٹرینڈنگ

مینو