ملک کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس بند

کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ملک کا سب سے بڑا اور اہم چیمبر آف کامرس بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اعلامیئے کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے دفاتر 24 سے 29 مارچ تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ شہر قائد میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے عہدیداروں اور مینیجنگ کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو