2 میٹر دور رہنے کی پالیسی،4 ہزار مشتبہ کیسز

حکومت نے سماجی فاصلے کی پالیسی کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔

ڈاکٹر ظفر مرزانے بتایا کہ ملک میں اس وقت 4 ہزار 46 مشتبہ کیسز ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 654 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، 5 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تفتان سے آئے زائرین میں کیسز کی تعداد زیادہ ہے، اسے مثبت انداز میں دیکھنے کی ضرورت ہے، وہاں انتطام ایسا تھا کہ کیسز سامنے آئے۔ 6 ہزار 304 لوگ اب تک ایران سے آئے ہیں اور ایران سے آئے ہوئے 3378 افراد قرنطینہ میں ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے انٹری پوائنٹس پر 13991 افراد کی اسکریننگ کی گئی، اب تک مجموعی طور پر ایک اعشاریہ 4 ملین افراد کی اسکریننگ ہوچکی ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان میں 14 لیبارٹریز قائم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید لیبارٹریز بھی قائم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں مقیم افراد سے 3 دن گھروں میں رہنے کی اپیل بھی کی۔

ٹرینڈنگ

مینو