کورونا کیسز 799، مصدقہ اموات 5 ہوگئیں

بلوچستان میں کورونا مریض کے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے ، ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک  799 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مزید 60 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، دادو میں ایران سے آئے ایک شخص اور کراچی میں مزید 24 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، اب شہر قائد میں متاثرہ افراد کی تعداد 129 ہوگئی ہے، صوبائی حکومت نے تفتان سے سکھر لائے گئے مزید 34 زائرین کے متاثر ہونی کی تصدیق کی اور اب متاثرہ زائرین کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔

حیدر آباد میں ایک اور کراچی میں 3 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ شہر قائد میں ایک شخص کا انتقال بھی ہوا ہے۔

بلوچستان حکومت نے کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 65 سالہ شہری کے انتقال کی تصدیق کی ہے، یہ صوبے میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہے۔ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 اور کیسز 31 ہیں، اسلام آباد میں 11 ، پنجاب میں 225 جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 72کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو