کورونا: پاولو دیبالا زیرعلاج، لورینزو سانزکا انتقال

کورونا وائرس دنیا بھر  میں پھیل چکا ہے، اس وبا سے ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مریضوں میں کئی شوبز اسٹار اور نامور کھلاڑی بھی شامل ہیں، معروف فٹبالر پاولو دیبالا زیر علاج ہیں جبکہ اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے سابق صدر لورینزو سانز کا کورونا کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

76 برس کے لورنزو سانز 1995 سے 2000 تک اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کے صدر رہے ، وہ کئی روز سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

لورنزو سانز کی سربراہی میں ریال میڈرڈ نے 2 بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو بھی قرنطینہ میں رہنا پڑا ہے، ان کی ٹیم کے ایک کھلاڑی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے پرتگال میں اسپتال کو وینٹی لیٹرز ، میڈیکل گاونز اور فیس ماسک کا عطیہ کیا ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق مڈفیلڈر مروان فلائنی بھی کورونا مریضوں میں شامل ہیں ، چائنیز سپر لیگ کے معروف کھلاڑی اب چینی اسپتال کے قرنطینہ میں ہیں۔

ارجنٹائن کے فارورڈ پاولو دیبالا اور اٹلی کے سابق کپتان پاولو مالڈینی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ڈیبالا نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اور ان کی گرل فرینڈ اوریانا بھی کورونا متاثرین میں شامل ہیں، اے سی میلان کے ٹینیکل ڈائریکٹر مالڈینی اور ان کا بیٹا بھی کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو