سندھ میں کرفیو جیسا لاک ڈاؤن

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا ہے کہ سندھ میں کرفیو جیسے لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ہے، امید ہے عوام 14 دن گھروں میں رہیں گے، اگر لوگ گھر سے باہر جائیں گے تو انھیں وجہ بتانی ہوگی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے اعتراف کیا کہ کورونا متاثرین کی تعداد زیادہ ہوئی تو صحت کا حکومتی نظام اسے برداشت نہیں کرسکے گا۔

انھوں نے وفاق سے درست پالیسی اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ گرم موسم آنے پر وائرس ختم ہوجائے گا، لاک ڈاؤن سے صرف غریبوں کو نہیں پوری قوم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، اگر ابھی مختصر لاک ڈاون نہ کیا گیا تو 6 ماہ یا ایک سال کا لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو