کورونا سے بچاو:اٹک اٹک کر گلابی انگریزی

جھٹ پٹ انگریجی بولنے کی شوقین میرا جی نے اٹک اٹک کر گلابی انگریزی میں کورونا سے بچنے کے طریقے بتادیئے ہیں۔

میرا جی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ، اس میں انھوں نے حلال کھانے اور صفائی کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔

ایک صارف نے میرا کو انگریزی کا استاد قرار دے دیا۔

زیشان نے کہا کہ میرا کو رمیز راجہ کے ساتھ کمنٹری باکس میں بٹھادیں۔

کامران نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ پریکٹس کر رہی ہیں۔

فیصل نامی صارف نے سوال کیا کہ سیکھنے میں کتنے دن لگائے؟

اشفاق نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انگریزی کو کورونا لگ گیا ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین میرا کی ہر ویڈیو میں کوئی نہ کوئی طنز کا پہلو تلاش کر ہی لیتے ہیں اور اس بار بھی من چلوں کو کئی دن کا مواد مل گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو