امریکا میں مارشل لا کی تیاری

امریکا میں مارشل لا لگانے کی تیاری کر لی گئی۔ اگر کورونا وبا نے حکومت کو مفلوج کردیا تو فور اسٹار جنرل کمان سنبھال لے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فوج نے ناگہانی صورتحال کیلئے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اگر وبا نے واشنگٹن کو مفلوج کیا تو وہ ملک کی قیادت سنبھال لے گی اور مارشل لا نافذ کردیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگرچہ امریکی انتظامیہ کے ناکام ہونے کا امکان نہیں لیکن وبا پھیلنے سے بڑھتی اموات، لاقانونیت ، لوٹ مار اور پرتشدد واقعات سامنے آئے تو اس سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ فوج اس صورتحال میں پولیس کا کردار ادا کرے گی۔

اس امکان پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ اگر ملک کے اعلی ترین سیاستدانوں کا انتقال ہوگیا تو کیا کیا جائے گا۔ نیوز ویک میں شائع رپورٹ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 3 ہفتے پہلے ہی احکامات جاری کردیئے گئے تھے کہ اگر آئینی طور پر ہر ممکن جانشین اپنا کردار ادا کرنے سے معذور ہو جائے تو ملک میں مارشل لا لگانے کی ضرورت پڑے گی۔

مارشل لا کا انتہائی اقدام اٹھانا پڑا تو جنرل ٹورینس کمبیٹ کمانڈر ہوں گے اور وہی ملک کی قیادت کریں گے۔ یاد رہے کہ امریکا کی 50 میں سے 22 ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کئے جاچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو