فوج تعینات، ہوائی اڈے بند، نئی گائیڈلائنز جاری

ملک بھر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج تعینات کردی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے اور بتایا ہے کہ تمام ایئرپورٹس 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ 

کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں فوج طلب کرلی گئی ہے، وزارت داخلہ نے ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ہوئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کا خطرہ بہت مختلف نوعیت کا ہے ، اب تمام اسکول، مالز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند رہے گی، اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ صوبائی حکومتیں اپنی گائیڈ لائنز جاری کریں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سرحدوں پر اب تک ایک ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ تمام ایئرپورٹس 4 اپریل تک بند رہیں گے۔ آرمی چیف ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دیں گے۔ انھوں نے عوام سے اپنے اہلخانہ اور خصوصا بزرگوں کی صحت کیلئے گھروں میں رہنے کی اپیل کی۔

ٹرینڈنگ

مینو