برطانیہ غیرمحفوظ، اطالوی میئر نے بیٹیاں بلالیں

کورونا وائرس سے متاثرہ اٹلی کے ایک میئر نے برطانوی وزیراعظم بورنس جانسن کے اقدامات کو ناکافی قرار کر اپنی زیرتعلیم 2 بیٹیوں کو انگلینڈ سے واپس بلالیا ہے۔

اٹلی کے سب سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک بیرگامو کے میئر جورجیو گوری نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے برطانوی اقدامات پر اظہار عدم اطمینان کیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں برطانیہ کی نسبت اٹلی میں زیادہ محفوظ رہیں گی۔

، ان کا کہنا ہے برطانیہ نے اپنے شہریوں کے تحفظ میں بہت دیر کردی ہے۔ برطانیہ میں ہلاکتوں کی شرح وہی ہے جو اٹلی میں دو ہفتے پہلے تھی، برطانوی حکومت کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

میئر نے کہا کہ بورس جانسن حکومت نے بحران پر قابو پانے کا موقع گنوا دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کو سخت اقدامات نہ لینے پر اپنی ملک میں بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو