واشنگٹن میں یوم پاکستان کی تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں پرچم کشائی کی سادہ اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے پرچم کشائی کی، انھوں نے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھے۔

واشنگٹن: پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب

Posted by Zabar News on Monday, March 23, 2020

اسد مجید خان نے امریکا میں مقیم پاکستانی برادری کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سفیر پاکستان نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری برادری کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ڈاکٹر اسد مجید نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکام کے مشوروں پر عمل کیا جائے، انھوں نے امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں اور فلاحی تنظیموں کی خدمات کو بھی قابل تعریف قرار دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو