شرح سود کم ، پیٹرول سستا کیا جائے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کورونا سے لڑتی قوم کیلئے بڑے ریلیف کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

نون لیگ کے صدر شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم سے کئی اہم اقدامات کا مطالبہ کردیا۔ انھوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلایا جائے اور نیشنل ٹاسک فورس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے۔

شہباز شریف نے  آلات کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وینٹی لیٹر منگوائے جائیں ، کورونا کے ٹیسٹ مفت کئے جائیں ، ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تنخواہیں ڈبل کردی جائیں۔ اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ ان کی جماعت 10 ہزار کورونا کٹس ڈاکٹروں کو دے گی تاکہ مرض کی تشخیص ہوسکے۔

نون لیگ کے صدر نے شرح سود میں 3 سے 4 فیصد کمی اور  پیٹرول کی قیمت 70 روپے لیٹر کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ اگر تفتان میں آئی سو لیشن سینٹر کا انتظام درست ہوتا ، لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح نہ رکھا جاتا تو آج وائرس کی شدت اتنی نہ ہوتی۔ یہ زائرین کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو