کورونا: 7 اموات ، 956 کیسز

لاہور میں کورونا کا پہلا مریض انتقال کرگیا ، ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہے اور اب تک 956 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور میں کورونا کا پہلا مریض جاں بحق ہوا ہے، 57 سالہ افراسیاب میو اسپتال میں زیر علاج تھا ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے.

پنجاب میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد 265 ہوگئی ہے، صوبے میں کیسز لاہور ، ڈیرہ غازی خان ، گجرات ، گوجرنوالہ ، جہلم ، راولپنڈی ، ملتان ، فیصل آباد ، منڈی بہاؤ الدین ، رحیم یار خان اور سرگودھا میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔

نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 407 ہوچکی ہے۔ 4 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ان میں 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ ایک شخص کا انتقال بھی ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں مریضوں کی مجموعی  تعداد 78 ہے، یہ کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور ، مردان ، مانسہرہ ، بونیر ، چارسدہ اور کرک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں 3 مریض جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے یہاں کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 66 سالہ مریض کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

Coronavirus Gilgit Scouts

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 81 اور اسلام آباد میں 15 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو