سالگرہ نے کورونا کیسے پھیلایا ؟

سالگرہ کی ایک تقریب کئی ریاستوں اور کئی ممالک میں کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب گئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق 5 مارچ کو کنے ٹیکٹ میں 50 افراد سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے تھے ، نصف سے زائد اسی شام جوہانسبرگ اور نیویارک سمیت امریکا کی مختلف ریاستوں کو واپس چلے گئے۔ جوہانسبرگ جانے والے شخص میں بیماری کے آثار دوران پرواز سامنے آئے اور اس نے ممکنہ طور پر جہاز ، ایئرپورٹ اور جنوبی افریقا میں بیماری پھیلائی۔ بروقت ٹیسٹ کرانے سے بیمار شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

پارٹی میں شریک دیگر افراد اس دوران نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں اپنی ملازمتوں اور ایسی تقریبات میں جاتے رہے جہاں سیکڑوں افراد موجود تھے جبکہ ان کے بچے اسکولوں میں کلاسز لیتے رہے۔ 8 مارچ کو ایک اور مہمان میں بھی کورونا کی علامات سامنے آئیں اور یوں 11 روز میں نصف سے زائد مہمان بیماری کا شکار ہوگئے۔

اس علاقے میں 85 اور ریاست میں 425 کیسز نوٹ کئے جاچکے ہیں ، سالگرہ کی تقریب سے پہلے اس ریاست میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں تھا اور ڈاکٹروں کے مطابق ریاست کے پاس کورونا ٹیسٹ کیلئے کوئی کٹ بھی موجود نہیں تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو