کورونا : اموات 8 ہوگئیں، کیسز 1067

کورونا وائرس سے راولپنڈی میں خاتون مریضہ انتقال کرگئیں، ، جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے، ملک میں 1067 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 20 افراد کو صحت یاب ہونے پر گھر بھیجا جاچکا ہے۔

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 413 ہوگئی ، صوبے میں کراچی ، سکھر، حیدرآباد اور دادو میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ابتک 14 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کیا جاچکا ہے۔ ان میں 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے ، سندھ میں ایک مریض کا انتقال بھی ہوا ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، راولپنڈی میں 21 مارچ سے زیر علاج خاتون انتقال کرگئی ہیں، وہ برطانیہ سے پاکستتان آئی تھیں۔ اس سے پہلے لاہور میں ایک مریض کا انتقال ہوا تھا۔ اب تک پنجاب کے تمام اہم شہروں سے کورونا کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، صوبے میں مریضوں کی تعداد 312 ہے، ان میں زائرین بھی شامل ہیں، پنجاب کے متاثرہ شہروں میں لاہور ، گجرات ، جہلم ، گوجرانوالہ ، ملتان ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، سرگودھا ، نارووال ، منڈی بہاؤ الدین اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

بلوچستان میں کورونا مریض 119 اور خیبرپختونخوا میں 121 ہیں ، خیبرپختونخوا میں کیسز  ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور ، مردان ، مانسہرہ ، بونیر، چارسدہ ، جنوبی وزیرستان اور کرک میں رپورٹ ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا سے 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

Coronavirus Gilgit Scouts

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 82 ہے، گلگت بلتستان کے ضلع نگر ، اسکردو، گلگت ، شگر ، کھرمنگ اور استور میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 4 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور کورونا کے شکار ڈاکٹر اسامہ کا انتقال بھی ہو چکا ہے۔ اسلام آباد میں کیسز کی تعداد 20 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو