کورونا: ہلاک افراد کی تعداد 22ہزار

کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 22 ہزار اور کیسز 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہوگئے ہیں، ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں، امریکا میں مزید 9 ، اسپین 442 ، جرمنی 16 ، ایران 157 اوربیلجئم  میں 42 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ساڑھے 7 ہزار اور مریض ساڑھے 74 ہزار سے زائد ہوچکے ہیں ، ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے لمبرڈے میں ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ روز کے مقابلے میں کم ہوئی ہے ، طبی ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ چند روز میں صورتحال بہتر ہوسکتی ہے، اسپین میں مزید 442 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جرمنی میں 222 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور فرانس میں یہ تعداد 1331 ہے۔ یہاں ایک اور پاکستانی کا انتقال ہوا ہے اور جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

برطانیہ میں لاک ڈاون ، 465 ہلاکتیں اور شہزادہ چارلس جیسی کئی اہم شخصیات کے وائرس کا شکار ہونے کے باوجود عوام بے فکر ہیں، پابندیاں ہوا میں اڑا دی گئی ہیں۔ والسال کے رہائشی بشارت حسین کا بھی کورونا کے باعث انتقال ہوا ہے ، وہ ڈڈیال آزاد کشمیر کے رہنے والے تھے۔ ہنگری میں برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن اسٹیون ڈک بھی کورونا کے باعث چل بسے۔ ان کی عمر 37 برس تھی، نیندر لینڈز میں 356  افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیلجئم میں یہ تعداد 220 ہے۔

ایران میں جاں بحق افراد کی تعداد 2234 اور متاثرین کی 29 ہزار سے بھی زیادہ ہوگئی ہے، سرحد پار عراق میں بھی 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور تعداد 29 ہوچکی ہے۔

امریکا میں کورونا پھیل رہا ہے، ابتک 1036 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ ساڑھے 69 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔ کینیڈا میں 36 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ تقریبا 3 ہزار 4 سو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو