کورونا : ملکہ کا رضاکاروں کو سیلوٹ

برطانیہ میں کورونا کے خلاف جنگ کیلئے 4 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرالی ہے، ملکہ الزبتھ نے ان رضاکاروں کی فوج کو سیلوٹ پیش کیا ہے۔

برطانیہ کے سرکاری اسپتالوں کی ناکامی کے بعد لوگوں سے رضاکار بننے کی اپیل کی گئی تھی ، 24 گھنٹے میں 4 لاکھ سے زائد افراد نے رجسٹریشن کرائی ہے، یہ افراد نیشنل ہیلتھ سروس کیلئے کام کریں گے ، رضاکار لوگوں کیلئے سامان خریدیں گے اور بیمار افراد تک ادویات پہنچائیں گے۔

برطانوی وزیراعظم نے بتایا کہ ایک لاکھ 70 ہزار افراد نے ایک ہی رات میں رجسٹریشن کرالی تھی ، اب یہ تعداد 4 لاکھ سے زائد ہے جبکہ حکومت کو صرف ڈھائی لاکھ رضاکاروں کی ضرورت تھی، وزیراعظم بورس جانسن نے رضاکاروں سے اظہار تشکر کیاہے۔

ملکہ برطانیہ نے بھی رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، ملک میں ہلاک افراد اور مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، کورونا متاثرین میں ولی عہد شہزاد چارلس بھی شامل ہیں، انھوں نے کورونا کے مریض مناکو کے شہزادے البرٹ سے ملاقات کی تھی ، شہزادہ چالس 13 روز پہلے اپنی والدہ سے بھی ملے تھے ، ملکہ برطانیہ اور شہزادہ فلپ ونڈسر کاسل میں جبکہ ولیم اور کیٹ نارفاک میں ہیں۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلے ہی کینیڈا منتقل ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو