کورونا :جاں بحق افراد کی تعداد 9،کیسز 1190

پاکستان میں کورونا سے اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک اور مریض چل بسا ، نہ صرف اموات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ مختلف صوبوں میں نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں ، ڈاکٹروں کی محنت بھی رنگ لائی ہے اور 22 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں جاں بحق مریضوں کی تعداد 9 اور کیسز 1190 ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں ایک اور مریض نے دم توڑا ہے اور صوبے میں اموات 3 ہوگئی ہیں، کورونا کے 70 نئے کیس سامنے آنے کے بعد ابتک 405 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، یہ کیسز ڈیرہ غازی خان ، لاہور، ملتان ، گجرات ، جہلم ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، منڈی بہاؤ الدین، سرگودھا، رحیم یار خان، اٹک اور نارووال میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 421 ہوگئی ہے، کراچی کے 13 اور حیدرآباد کا ایک رہائشی صحت یاب ہوچکا ہے، صوبے میں ایک مریض کا انتقال بھی ہوا ہے۔

بلوچستان میں 12 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 131 ہوگئی ہے، صوبے میں کورونا سے ایک شخص کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔ خیبرپختونخوا میں کیسز 123 ہیں ، تحصیل منگا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کرفیو نافذ کرنا پڑا ہے۔ صوبے میں 3 مریضوں کا انتقال بھی ہوا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مریضوں کی تعداد 85 ہے ، گلگت بلتستان میں کورونا سے ڈاکٹر اسامہ کا انتقال ہوا تھا۔

اسلام آباد میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تعداد 25 ہوگئی ہے ، لاہور سے آئے شخص میں وائرس کی تشخیص کے بعد شہزاد ٹاؤن کو جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا اور لوگوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو