ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر

کورونا وائرس معیشت کا ستیاناس اور ڈالر روپے کی کمر توڑنے لگا۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 4 روپے 90 پیسے مہنگا ہوگیا ہے، اب ایک امریکی ڈالر 161 اعشاریہ 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ 3 روز سے جاری ہے اور اب تک قدر میں 7 روپے 83 پیسے اضافہ ہوچکا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے غیرملکی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو