کورونا : 159 صحافی متاثر، پنجاب میں امداد کا اعلان

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ صحافیوں کی تعداد 159 ہوگئی، ان میں سے 3 شہید اور 69 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پی ایف یو جے کی کورونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی۔

چیئرمین کورونا ریسکیو کمیٹی ذوالفقار علی مہتو نے زبرنیوز کو بتایا کہ لاہور میں سب سے زیادہ صحافی کورونا سے متاثر ہوئے اور ابتک 84 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

کراچی میں 9 میڈیا پرسنز وبا کا شکار ہوئے، اسلام اور راولپنڈی میں متاثرہ صحافیوں کی تعداد 24 ہے۔ پشاور میں 12 ، کوئٹہ 17 ، ملتان 5 ، سکھر 6 ، گوجرانوالہ 2 اور حیدرآباد میں ایک صحافی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اب تک 3 صحافی جاں بحق ہوئے ہیں ، ان میں ایک کا تعلق ملتان اور 2 کا سکھر سے تھا۔

ذوالفقار علی مہتو نے بتایا کہ پنجاب میں متاثرہ صحافیوں کا ڈیٹا حکومت کو دے دیا گیا ہے اور مریضوں کو فی کس ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔انھوں نے دیگر صوبائی حکومتوں سے بھی اپیل کہ وہ متاثرہ صحافیوں سے مالی تعاون کریں۔

ٹرینڈنگ

مینو