سبزیاں اور پھل صابن سے دھونے کی نصیحت

کورونا نے لوگوں کو ہاتھ منہ بار بار دھونے کا عادی بنادیا لیکن اب ماہرین کہتے ہیں سبزیاں اور پھل بھی صابن سے اچھی طرح دھونے چاہئیں۔ 

وائرس پر ریسرچ کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر ٹموتھی نیوسم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کسی بھی چیز پر کافی دیر تک اپنی حالت برقرار رکھتا ہے۔

وہ کہتے ہیں جان خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے کہ پھولوں اور سبزیوں کو کھانے سے پہلے صابن کے ساتھ دھو لیا جائے  البتہ صابن کے اجزا پھل یا سبزیوں میں رہنے نہیں چاہئیں۔

ایک اور طبی ماہر ڈاکٹر جان ٹوریز کہتے ہیں کوئی بھی چیز خریدنے کے بعد پارسل اور خاص طور پر گتے یا موٹے کاغذ کا پارسل گھر لے کر نہ جائیں ، اگر گھر میں لے جانا ضروری ہو تو ڈس انفیکٹ کریں، وائرس گتے پر 24 گھنٹے ، تانبے پر 4 اور اسٹیل یا پلاسٹک پر 3 گھنٹے تک رہ سکتا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو