اسپرے کرائیں، خود کو کورونا سے بچائیں

کورونا وبا پھیلنے کے بعد گلی گلی اسپرے مہم شروع کردی گئی جبکہ کوئٹہ میں شہری نے ڈس انفیکشن آٹومیٹک اسپرے میشن تیار کرلی ہے۔

کراچی کے وہ علاقے جہاں روز صفائی بھی نہیں کی جاتی تھی اب اسپرے کرایا جارہا ہے۔ مختلف مقامات پر شہری اپنی مدد آپ کے تحت یہ کام کرارہے ہیں۔

بحریہ ٹاون کراچی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے اور منظم مہم چلائی جارہی ہے۔ حیدر آباد میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد لوگ خوفزدہ ہیں اور قاسم آباد کی سڑکوں پر کلورین اسپرے کیا گیا ہے۔

کورونا سے خیبرپختونخوا میں 3 اور پنجاب میں 5 اموات ہوئی ہیں ، عوام سہمے ہوئے ہیں اور حکام صفائی کے ساتھ ساتھ اسپرے مہم پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

صوبائی حکومتیں تو اقدامات کر ہی رہی ہیں لیکن شہری بھی اپنی زندگی کیلئے فکر مند ہیں، کوئٹہ میں نوجوان نے ڈس انفیکشن آٹومیٹک اسپرے میشن تیار کرلی ہے۔

پنجاب میں دکانوں کے باہر نشان لگائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رہ سکے۔

کورونا وبا پھیلنے کے بعد نہ صرف شہریوں نے خود کو گھروں تک محدود کرلیا ہے بلکہ وائرس کا خاتمہ کرنے کیلئے گلی گلی اسپرے کرانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو