امریکی فوجیوں کو کورونا ، چین کی برتری

کورونا سے امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت  اور اسٹریٹیجک تعیناتیاں بھی متاثر ہونے لگیں جس کے بعد ایشیا میں چین کی برتری قائم ہونا شروع ہوگئی ہے۔

25 امریکی سیلرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بحرالکاہل میں تعینات امریکا کے 2 طیارہ بردار جہازوں کو 30 دن کیلئے غیر فعال کردیا گیا ہے۔ یوایس ایس تھیوڈور روز ویلٹ گوام کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے اور 5 ہزار اہلکاروں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ اس جہاز کو فلپائن اور ساوتھ چائنا سیز میں تعینات کیا جانا تھا۔ دوسرا جہاز یوایس ایس رونالڈ ریگن ٹوکیو کی بندرگاہ پر  کھڑا ہے۔

اب بحر الکاہل میں چین کو اسٹریٹجک برتری حاصل ہوگئی ہے اور پنٹاگان نے خطرے کا درجہ بڑھادیا ہے۔

کورونا سے متاثر امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی تعداد 133 ہوچکی ہے جس کے بعد وبا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو