کورونا: بادشاہ بچے نہ فقیر

اسپین کی شہزادای ماریہ ٹیریسا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔ یہ کسی بھی شاہی خاندان کے فرد کی پہلی موت ہے۔

86 برس کی شہزادی بربن پارما شاہی خاندان کی رکن تھیں ، ان کا انتقال ایسے وقت ہوا ہے جب اسپین میں ریکارڈ اموات ہوئی ہیں اور میتیں اٹھانے کیلئے فوج طلب کرنی پڑی ہے۔

اس سے پہلے برطانوی شہزادہ چارلس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی اور وہ اب قرنطینہ میں ہیں۔

انتالیس ہزار افراد پر مشتمل ریاست مناکو کے شہزادہ البرٹ وائرس سے متاثر ہونے والے کسی بھی شاہی خاندان کے پہلے رکن تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو