سندھ: پیٹرول پمپس کے اوقات کار مقرر

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے اور اب پیٹرول پمپس کے اوقات کار مقرر کئے گئے ہیں.

کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے، اب صوبے بھر میں پیٹرول پمپس صبح 8 بجے کھلا کریں گے اور شام 5 بجے بند کردیئے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے تمام متعلقہ افسران کو حکم نامے پر پابندی کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہروں کی آمد و رفت محدود کرکے وبا پر کنٹرول کرنا ہے۔

اس سے پہلے کریانہ اور دیگر اشیا کی دکانیں شام 5 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس بند ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، شہریوں کو انتہائی ضرورت پر گھر سے نکلنے کی صورت میں شناختی کارڈ دکھانا پڑتا ہے اور گھر کے صرف ایک شخص کو سودا لانے کی اجازت ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو