امریکا : 2 لاکھ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

امریکا میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ سے 2 لاکھ کے درمیان ہوسکتی ہے۔

امریکا میں کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فوسی نے سی این این کو بتایا کہ وہ حتمی تعداد نہیں بتاسکتے لیکن یہ درست ہے کہ وبا سے لاکھوں افراد متاثر ہوں گے۔

اس سوال پر کہ کیا وہ پابندیاں ہٹانے کی حمایت کریں گے ؟ ڈاکٹر فوسی نے کہا کہ کم متاثرہ علاقوں میں ٹیسٹنگ بڑھا دی جائے توہ وہ سماجی فاصلے ختم کرنے کی حمایت کریں گے۔

ڈاکٹر فوسی نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے نیویارک ، نیو جرسی اور کنیکٹیکٹ کو قرنطینہ قرار دینے کا فیصلہ نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیویارک میٹرو ایریا کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی جانی چاہئے۔

ٹرینڈنگ

مینو