کورونا سے بچاؤ : سادہ اور پراثر تدابیر

پاکستانی امریکن ڈاکٹر محمود عالم نے بتایا ہے کہ اگر کورونا سے امریکا میں 2 لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہوگی، امریکا میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود عالم نے وائرس سے بچنے کی سادہ اور پراثر احتیاطی تدابیر بھی بتائی ہیں ، کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے آئیں جانتے ہیں

کورونا سے بچاؤ: سادہ اور پراثر تدابیر

پاکستانی امریکن ڈاکٹر محمود عالم نے بتایا ہے کہ اگر کورونا سے امریکا میں 2 لاکھ افراد ہلاک ہوسکتے ہیں تو پاکستان میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہوگی، امریکا میں کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر محمود عالم نے وائرس سے بچنے کی سادہ اور پراثر احتیاطی تدابیر بھی بتائی ہیں ، کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے بارے میں ان کا کیا کہنا ہے آئیں جانتے ہیں

Posted by Zabar News on Monday, March 30, 2020

پہلی قسط

پہلی قسط میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود عالم نے بتایا تھا کہ دل کے امراض میں مبتلا افراد کو کورونا بیماری سے نسبتا زیادہ خطرات ہیں۔ زبرنیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے نیویارک اور نیوجرسی میں اسپتالوں کی صورتحال بھی بتائی تھی۔

ڈاکٹر محمود عالم کا تعلق امریکا کی ریاست نیوجرسی سے ہے جہاں پاکستانی امریکنز کی بڑی تعداد آباد ہے۔ وہ 25 برس سے زائد عرصے سے طب کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ووڈ بریج کے نامور اسپتالوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں جن میں ہیکین سیک میریڈین ہیلتھ جے ایف کے میڈیکل سینٹر بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر محمود عالم انٹروینشنل آرڈیولوجسٹ اور طبی تدریس کے شعبے سے بھی وابستہ ہیں۔ وہ ہیومن ڈیولپمنٹ فاونڈیشن آف نارتھ امریکا کے چئیرپرسن رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر محمود عالم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی نیوجرسی چیپٹر کے سربراہ اور امریکا میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے بانی اراکین میں شامل ہیں۔ انھوں نے علامہ اقبال میڈیکل کالج سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو