طبی عملے کو مزید مراعات دینے پر غور

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹروں ، نرسز اور طبی عملے کو مراعات دینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، طبی عملے کا تحفظ پہلی ترجیح ہے۔

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت 15 جنوری سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری کر رہی تھی، ملک میں 70 برس سے ہیلتھ سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی، 1970 تک سرکاری اسپتال اچھے تھے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ چین نے وبا پر قابو پاتے ہی پاکستان کو ترجیح دی ہے اور چین جدید ترین آلات فراہم کر رہا ہے۔ آئی سی یو اور ایمرجنسی میں کام کرنے والوں کو جدید آلات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ حکومت ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کو مراعات دینے کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے ، کورونا وبا پھیلے گی لیکن شرح کیا ہوگی اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا ایک ہفتے میں ڈیٹا ملنے کے بعد آئیڈیا ہوجائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو