امریکا سے طبی آلات وطن بھیجنے کی تیاری

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

پاکستانی امریکن فزیشنز کی تنظیم برائے شمالی امریکا (اپنا) کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ اپنا کے ساتھ فنڈز جمع کرنے اور پاکستانی کمیونٹی میں شعور پیدا کرنے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

انھوں نے پاکستان میں وینٹی لیٹرز ، حفاظتی لباس اور اسکریننگ کٹس کی کمی سے آگاہ کیا، ڈاکٹر اسد مجید نے بتایا کہ اپنا ٹاسک فورس سفارتخانے کے تعاون سے حفاظتی لباس، وینٹی لیٹرز اور تشخیصی کٹس سمیت دیگر طبی سامان کا بندوبست کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔

سفیر پاکستان نے بتایا کہ امریکا میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ پاکستانی کمیونٹی کو راشن کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ، انھوں نے پاکستانی امریکن معالجین کے کردار کو سراہا اور متاثرین کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی۔

امریکا: سفیر پاکستان کا اپنا کے سینیمار سے خطاب

امریکا: سفیر پاکستان کا اپنا کے سینیمار سے خطاب

Posted by Zabar News on Wednesday, April 1, 2020

ڈاکٹر اسد مجید نے بتایا کہ سفارتخانہ پاکستان میں فضائی سفر پر پابندی کے بعد امریکا میں پھنسے پاکستانیوں سے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ناہید عثمانی ، ڈاکٹر رضوان خالد ، ڈاکٹر سعدیہ چوہدری ، ڈاکٹر عاصم شاہ اور ڈاکٹر ساجد محمود چوہدری نے اپنا کے اقدامات پر روشی ڈالی ، انھوں نے مرض کی علامات اور اس کے علاج کا طریقہ کار بھی بتایا۔

ٹرینڈنگ

مینو