نماز جمعہ کے اوقات میں اسپیشل ایکشن

سندھ حکومت نے جمعہ کو لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کی تیاری کرلی ہے اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے جمعہ کو دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، حکومتی ترجمان نے بتایا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کے فیصلے سے علما بھی متفق ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے تھے ، اس کے بعد منتظمین کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ، وزیراعلی سندھ نے تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور علما سے ملاقات میں معاملات طے کئے گئے تھے، آئمہ مساجد نے حکومتی فیصلے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

اس سے پہلے حکومت نے کریانہ کی دکانیں اور پیٹرول پمپس صبح 8 بجے کھول کر 5 بجے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ اور آن لائن ٹیکسی سروس بند ہے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو