پاکستان میں طبی عملے کیلئے ملین ماسک

محسن رضا

سماجی خدمات کے حوالے سے عالمی سطح پر مشہور شائن ہیومینیٹی تنظیم نے پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے طبی عملے کی مدد کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔

پاکستان میں طبی عملے کیلئے ملین ماسک

پاکستان میں طبی عملے کیلئے ملین ماسک

Posted by Zabar News on Wednesday, April 1, 2020

شائن ہیومینٹی تنظیم کے بانیان میں سے ایک نامور پاکستانی امریکن ڈاکٹر سلمان نقوی نے زبرنیوز  کو بتایا کہ چیریٹی مہم شروع کردی گئی ہے تاکہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں پھیلی وبا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو جلد از جلد 10 لاکھ ماسک فراہم کئے جائیں۔

وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ یہ ملین ماسک سندھ کے سرکاری اور نجی اسپتالوں کو ان کی ضروریات کے مطابق دیئے جائیں گے۔

شائن ہیومینٹی کے کوفاونڈر ڈاکٹر سلمان نقوی پلمونولوجی کے شعبے میں 25 سال کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ کیلی فورنیا کے علاقے ویسٹ منسٹر میں واقع کنڈریڈ اسپتال کے چیف آف اسٹاف رہ چکے ہیں اور اب نیوپورٹ بیچ کے ہوگ اسپتال میں پلومونری ڈویژن کے چیئرمین ہیں۔

ڈاکٹر سلمان نقوی نے زبرنیوز کو بتایا کہ یہ عطیات شائن ہیومینٹی پاکستان کے جے ایس بنک میں قائم PK07JSBL9606000000615074 اکاونٹ میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ڈاکٹر سلمان نقوی کو ان کی خدمات کے صلے میں رابرٹ مک کیفری ایم ڈی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ امریکن کالج آف چیسٹ فزیشنز نے انہیں ماسٹر ایف سی سی پی ہیومینیٹرین ایوارڈ سے بھی نواز تھا جبکہ کینیڈا پاکستان بزنس کونسل ٹورانٹو انہیں ہیومینٹرین آف دی ایئر کا اعزاز دے چکی ہے۔ ڈاکٹر سلمان ان دنوں امریکا میں کورونا مریضوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈاکٹر سلمان کی تنظیم شائن ہیومینیٹی 27 سو سے زائد ڈاکٹروں ، میڈیکل اسٹوڈنٹس ، نرسوں اور نرسنگ اسٹوڈنٹس پر مشتمل ہے۔ صرف پچھلے سال اس تنظیم سے وابستہ عملے نے ایک لاکھ مریضوں کا 6 سینٹرز میں معائنہ کیا تھا۔

شائن ہیومینیٹی پسماندہ طبقات کو ہیلتھ کیئر فیسیلیٹیز فراہم کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔

ڈاکٹر سلمان نقوی نے پاکستان میں اکتوبر 2005 کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی ایمرجنسی میڈیکل فیسیلیٹیز فراہم کی تھیں۔ 2009 سے قائم ان کی تنظیم پاکستان سمیت دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرچکی ہے۔

پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر فیصل خان شائن ہیومیینٹی کے چئیرمین ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر ایڈمنسٹریشن کمپنی مین ہیٹن ڈاٹا کے بانی عاصم عشرے اس کے چیف فنانشل افسر ہیں۔ بورڈ ممبران میں  انٹرپرینئیور اظہر حمید ، گائناکالوجسٹ این والکر ، کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر ندیم آفریدی اور نائلہ احمد بھی شامل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو