کراچی: گلہبار میں خطرناک عمارت گرانے کا آغاز

کراچی کے علاقے گلبہار پھول والی گلی میں خطرناک عمارت خالی کرکے گرانے کا کام کیاجارہا ہے۔

72 گز پر تعمیر کی گئی 5 منزلہ عمارت ٹیڑھی ہوگئی تھی اور کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہلے ہی اسے خطرناک قرار دے کر خالی کرنے کا حکم دے چکی تھی۔

Posted by Zabar News on Wednesday, April 1, 2020

Posted by Zabar News on Wednesday, April 1, 2020

رات گئے شہریوں نے شکایت کی تو پولیس اور ریسکیو ٹیمیں عمارت خالی کرانے پہنچیں۔ ذرائع کے مطابق یہ عمارت ایک سال پہلے بنائی گئی تھی، ہر منزل پر 2 فلیٹس ہیں اور اس میں 8 خاندان رہتے تھے کیونکہ 2 فیملیز کچھ روز پہلے فلیٹس خالی کرکے جاچکی ہیں۔ اب عمارت مکمل طور پر خالی کرالی گئی ہے۔

قوانین کے تحت  399 مربع گز کے پلاٹ پر صرف 2 منزلیں تعمیر کی جاسکتی ہیں اور یہ عمارت غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے۔

پھچلے ماہ بھی 80 گز پر تعمیر 5 منزلہ عمارت قریبی گھروں پر گر گئی تھی، اس حادثے میں 25 افرد جاں بحق ہوئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو