شیروں کی ملکہ لوبا ، ویڈیو دیکھیں

شیروں کے ساتھ رہنا ، کھانا پینا ، حتی کہ سونا بھی شیروں کے ساتھ ، مصر کی شیر دل لوبا الحلو نے بہادر مردوں کو بھی حیرت زدہ کر رکھا ہے۔

سرکس رنگ میں لائنز اور ٹائیگرز کو ہاتھ نہیں منہ سے کھانا کھلانے والی اس خاتون کا کہنا ہے کہ شیر انھیں اپنی ماں سمجھتے ہیں۔

سرکس دیکھنے والے ہمیشہ ہی لوبا الحلو کی بہادری پر حیران ہوئے ہیں ، کئی بار تو ایسا ہوا کہ شیر ان کے قریب آئے لیکن چیخیں لوگوں کی بلند ہوئیں۔

لوبا الحلو ان 6 خواتین میں سے ایک ہیں جو مصری سرکس میں پرفارم کرتی ہیں لیکن انھیں شیروں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔ ان 6 خواتین میں سے 5 لوبا کی رشتے دار ہیں۔

مصر میں شیر طاقت اور وقار کی علامت سمجھے جاتے ہیں ، کہا جاتا ہے کہ قدیم دور میں فرعون نیل کنارے ان کا شکار کیا کرتے تھے، اب اہرام مصر کی حفاظت پر شیر معمور ہے البتہ اس کا سر انسان جیسا ہے۔

لوبا الحلو کی دادی محاسین عرب دنیا میں شیروں کی پہلی خاتون ٹرینر تھیں اور ان کے والد ابراہیم نیشنل سرکس کے اسٹار تھے۔

عرب دنیا میں لوبا الحلو کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ، ان کے سرکس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوجاتی ہے۔

ان دنوں کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا متاثر ہوئی اور یہ سرکس بھی بند کرنا پڑگیا، اب 38 برس کی لوبا الحلو کیلئے وقت گزارنا مشکل ہوگیا ہے۔

وہ دن بھر خود کو گھریلو کاموں میں مصروف رکھتی ہیں لیکن دل نہیں لگتا۔

لوبا الحلو اچھے دنوں کی منظر ہیں اور دعاگو ہیں کہ جلد سرکس کی رونقیں بحال ہوں۔

ٹرینڈنگ

مینو