ہنی مون نہیں انسانیت کی خدمت کا جنون

پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر کاشف چوہدری اور ڈاکٹر نائلہ شیریں نے اپنی خوشیاں انسانیت کی خدمت پر قربان کردیں۔

ڈاکٹر کاشف چوہدری اور ڈاکٹر نائلہ نے نیوجرسی میں انتہائی سادگی سے شادی کی اور ہنی مون چھوڑ کر اگلے ہی دن مریضوں کو دیکھنے پہنچ گئے۔ ڈاکٹر کاشف نے بتایا کہ وہ لندن جا کر شادی کرنا چاہتے تھے کیونکہ فیملی وہاں تھی، کورونا وائرس کی وجہ سے انھوں نے اپنا پروگرام تبدیل کردیا۔

ڈاکٹر کاشف نے اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیا جو ان دنوں نیویارک میں مریضوں کا علاج کر رہی ہیں۔ انھوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کی تھی۔ ڈاکٹر کاشف کو طب کے شعبے میں خدمات پر سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں صدارتی سروس ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو