ثانیہ مرزا ٹوئٹس دیکھ کر افسردہ

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھانوں کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غریبوں پر نظر ڈالنے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کے ٹویٹ دیکھ کر افسردہ ہوگئیں۔

انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہزاروں لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے بارے میں سوچئے جو بھوک سے مر رہے ہیں۔

بھارت کیلئے کئی عالمی ایوارڈ حاصل کرنے والی ثانیہ مرزا نے لکھا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو ایک وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انھوں نے لوگوں کی حالت دکھانے کیلئے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ثانیہ مرزا کے ٹویٹ کا لوگوں نے خیرمقدم کیا ہے اور لاک ڈاون کے دوران غریبوں کی مدد کرنے پر زور دیا جارہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو