کورونا: فرانس ، اٹلی اور اسپین میں عروج پر

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 74 ہزار 5 سو ہوگئی اور ساڑھے 13 لاکھ متاثر ہوچکے ہیں۔ اسپین میں مزید 700 ، اٹلی 636 ، جرمنی 151 ، فرانس 833، ایران 136، برطانیہ  439 ، بیلجئم 185 ، نیدرلینڈز 101 ، کینیڈا 42 ، سعودی عرب 4 ، عرب امارات ایک اور عراق میں مزید 3 اموات ہوئی ہیں۔

تقریبا 5 ہزار 4سو ہلاکتوں کے بعد برطانیہ میں اموات اور کیسز کی شرح نسبتا کم ہوگئی ہے، 51 ہزار 600 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور تقریبا ڈیڑھ ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسپین میں 13 ہزار 3سو 50 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور ایک لاکھ 37 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا سے اموات ساڑھے 16 ہزار سے زائد ہیں ، ایک لاکھ 32 ہزار 500 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 3 ہزار 9 سو زندگیاں اب بھی خطرے میں ہیں۔ کورونا نے فرانس میں 8 ہزار 9 سو سے زائد افراد کی جان لی ہے اور 98 ہزار شہری متاثر ہوئے ہیں۔

وبا کینیڈا میں 320 سے زائد افراد کی جان لے چکی ہے۔ 16 ہزار 500 شہری متاثر ہیں اور سوا 4 سو کی حالت تشویشناک ہے، ایران میں 3 ہزار 740 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، عراق میں جاں بحق افراد کی تعداد 64 ، سعودی عرب میں 38 اور متحدہ عرب امارات میں 11 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو