بارش سے گندم کی فصل کو خطرہ

مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پشاور ، بنوں ، دیر اور چترال میں رم جھم سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، لاہور ، جھنگ ، فیصل آباد ، بہاولپور ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور بہاولنگر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، رم جھم جاری رہنے کی صورت میں گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

بالائی خیبر پختونخواہ ،بالائی پنجاب ، اسلام آباد اور کشمیر میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں گرمی بڑھنا شروع ہوگئی ہے، محکمہ موسمیات نے بدھ کو ملک کے بیشتر علاقو ں میں مو سم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو