کورونا: اموات 95 ، کیسز 5477

ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 مریض چل بسے اور جاں بحق افراد کی تعداد 95 ہوگئی، نئے مریض سامنے آنے کے بعد کیسز بڑھ کر 5 ہزار 477 ہوگئے ہیں جبکہ  1095 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے ایک اور مریض کی ہلاکت کے بعد اموات 31 ہوگئی ہیں ، مزید مریض بھی سامنے آئے ہیں اور ابتک 1452 افراد کا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

پنجاب میں ایک مریض نے دم توڑا ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی ہے، صوبے میں ایک ہی دن 245 مریض اسپتال پہنچے اور کیسز کی تعداد 2656 ہوگئی۔ اسلام آباد میں کیسز 131 ہیں اور ایک شخص کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔

خیبرپختونخوا میں 34 اموات ہوچکی ہیں اور کیسز 744 ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 230 ہے اور وبا 2 افراد کی جان لے چکی ہے۔

گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 224 ہے اور یہاں 3 افراد وفات پاچکے ہیں، آزاد کشمیر میں 40 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو