مولانا کوچاند دکھتانہیں ، کورونا کیسے دکھے گا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کورونا وائرس کیسے نظر آئے گا، پہلا روزہ 25 اپریل کو ہوگا۔

رمضان کے چاند پر نوک جھونک ایک ہفتے پہلے ہی شروع ہوگئی، وفاقی وزیر نے مولانا منیب الرحمان کو اپنا بزرگ اور قابل احترام قرار دیا لیکن دل میں جو کچھ تھا وہ بھی کہہ دیا، انھوں نے مساجد پر لاک ڈاؤن کے اطلاق نہ ہونے سے متعلق بیان کا اشارہ دے کر کہا کہ وزارت مذہبی امور کی توجہ اس جانب دلائی ہے ، وزارت سے کہا ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے ؟

فواد چوہدری نے سائنسی بنیادوں پر دعوی کیا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے تو 24 اپریل کو چاند نظر آجائے گا اور 25 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے منگل کو پریس کانفرنس کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ مساجد میں نماز ، تراویح اور اعتکاف کا اہتمام کیا جائے گا ، لاک ڈاؤن کا اطلاق مساجد پر نہیں ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو