ایران : اپنی فوج پر میزائل حملہ، ویڈیو دیکھیں

ایرانی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران اپنا ہی میزائل لگنے سے 19 نیوی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایرانی نیوی خلیج عمان میں جنگی مشقیں کر رہی تھی، جاسک کے ساحل کے قریب غلطی سے میزائل فائر ہوا جو ایران کی ہی کشتی کنارک کو لگا۔

پاسداران انقلاب کے مطابق حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔

فرینڈلی فائر میں کشتی تباہ ہوگئی جکہ 15 اہلکار زخمی بھی ہوئے ، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو