ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض منظور

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف نے یہ رقم کورونا وبا پھیلنے کے بعد پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے دی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے یہ قرضہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت منظور کیا۔ یہ رقم ادائیگیوں کے توازن کی ضرورت پوری کرنے کیلئے دی گئی اور قرض کوٹے کا 50 فیصد ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کا خدشہ ہے، پاکستان کی مالی و ایکسٹرنل فنانسنگ کی ضرورت بڑھ گی ، قرض کی رقم کم ہوتے زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے میں مددگار ہوگی اور اس سے بجٹ کی تیاری میں بھی مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپی ناتھ پہلے ہی خبردار کرچکی ہیں کہ اس سال عالمی معیشت 3 فیصد تک سکڑ جائے گی۔ کورونا وبا نے دنیا کو ایسے مسائل سے دوچار کیا ہے جو گریٹ ڈپریشن کے بعد نہیں دیکھے گئے۔

ٹرینڈنگ

مینو