6 لیگی ارکان کے خلاف کاررروائی

فروہ شمشاد

وزیراعلی پنجاب سے نون لیگ کے 6 اور پیپلزپارٹی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی ملاقات نے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچادی۔

پنجاب کے وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں کی ویڈیو پی ٹی آئی نے جاری کی ، تحریک انصاف کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی نے حلقوں کے مسائل ، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں سے متعلق بات چیت کی جبکہ وزیراعلیٰ نے رہنماوں کی تجاویز نوٹ کیں اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلی سے نون لیگ کے محمد فیصل خان نیازی، اظہر عباس، میاں جلیل احمد شرقپوری ، چوہدری اشرف علی انصاری ، غیاث الدین اور نشاط احمد ڈاہا نے ملاقات کی، پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غضنفر علی بھی وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہا ہے کہ رہنما پارٹی قیادت سے اجازت لئے بغیر وزیراعلی سے ملے اور ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سے ملنے والے یہ ارکان بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئے تو وفاقی حکومت کے جانے کی باتیں کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو