شیخوپورہ میں ٹرین حادثہ، 20افراد ہلاک

اسرار خان بیوروچیف لاہور

شاہ حسین ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب کوسٹر سے ٹکراگئی، حادثے میں سکھ برادری کے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ حادثے میں زخمی 8 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ ریلوے حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈویژنل انجینئر کو معطل کردیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ کوسٹر میں سوار سکھ برادری کے افراد کا تعلق پشاور سے تھا ، وہ قریبی رشتے دار کے انتقال پر ننکانہ صاحب آئے تھے اور اب واپس جارہے تھے۔

ڈی پی او محمد غازی صلاح الدین نے دعویٰ کیا ہے کہ پھاٹک بند تھا، لگتا ہے کوسٹر ڈرائیور نے کراسنگ پر انتظار کے بجائے شارٹ کٹ کی کوشش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو