20 کھلاڑی انگلینڈ روانگی کیلئے تیار

قومی ٹیم کے 20 کھلاڑی 11 رکنی اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

انگلینڈ جانے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابر اعظم ، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف ، فواد عالم ، افتخار احمد ، عماد وسیم، امام الحق ، خوش دل شاہ ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روہیل نذیر ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ظفر گوہر انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ میچ وننگ پروفارمنس دینا چاہتے ہیں، انگلینڈ کا باؤلنگ اٹیک اپنی کنڈیشنز میں ہمیشہ بہترین رہا ہے، پاکستان کے پاس بھی بہترین باؤلنگ آپشنز ہیں ، خواہش ہوگی ٹیم بہترین کھیل پیش کرے۔

شعیب ملک کی 24 جولائی کو روانگی متوقع ہے ، کورونا سے متاثر 10 کھلاڑی ٹیسٹ کی 2 رپورٹ منفی آنے پر ٹیم جوائن کرسکیں گے، ایک بار رپورٹ مثبت آنے کے بعد فخر زمان، محمد حسنین ، محمد حفیظ، محمد رضوان ، شاداب خان اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آچکی ہے، اب انھیں ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے سے گزرنا ہوگا، ری ٹیسٹ میں حیدر علی، حارث رؤف ، کاشف بھٹی اور عمران خان کے  ٹیسٹ مثبت آئے  ہیں۔ ٹیم آفیشل مساجر ملنگ علی کا ٹیسٹ بھی ایک بار پھر مثبت آیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو