جرمنی : کورونا مریضوں کا پولیس پر حملہ ، ویڈیو

جرمنی میں قرنطینہ کئے گئے کورونا مریضوں نے پولیس پر حملہ کردیا، اہلکاروں کو کورونا سے بچاو کا لباس پہن کر کارروائی کرنا پڑگئی۔

جرمن شہر گوٹنگن کے رہائشی علاقے میں کئی اپارٹمنٹس کے لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا تھا ، یہاں فلیٹس میں مقیم تقریبا 120 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور حکومت نے  تمام 700 افراد کے کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قرنطینہ کئے گئے افراد نے پابندیاں مسترد کریں ، لوگ کھڑکیوں سے باہر نکل آئے اور پولیس پر پتھراو کردیا۔ اس دوران کئی اہلکار زخمی ہوئے۔

حفاظی باڑ توڑنے کی کوشش پر پولیس کو شیلنگ کرنا پڑی ، حکام نے کورونا سے متاثر علاقے کے عوام کو 25 جون تک گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو