کورونا سے اموات 2 لاکھ کے قریب

کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 96 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 15 ہزار ہوچکی ہے۔ امریکا میں مزید 13 سو ، اسپین 367 ، اٹلی 420، فرانس 389 ، برطانیہ 768 ، ایران 93 ، کینیڈا 147 ، سعودی عرب 6 اور متحدہ عرب امارات میں 8 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا امریکا میں لگ بھگ 52 ہزار افراد کی جان لے چکا ہے اور متاثرین 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہیں ، نیویارک میں 21 ہزار 283 جانیں گئی ہیں جبکہ نیوجرسی میں 5 ہزار 617 افراد ہلاک ہوئے ہیں ، وبا اب کیلی فورنیا ، پینسلوینیا ، مشی گن ، فلوریڈا اور کنیکٹیکٹ میں جڑ پکڑ چکی ہے۔

کینیڈا میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 23 سو اور کیسز 43 ہزار 6 سو ہوگئے ، 24 گھنٹے میں 1441 نئے مریض سامنے آئے اور ساڑھے 5 سو سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانیہ میں 19 ہزار 506 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 5 ہزار 386 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 464 ہوگئی ہے، لاک ڈاؤن کا نفاذ ہونے کے بعد سے پہلی بار لندن کی سڑکوں پر اس قدر ٹریفک دیکھی گئی جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد پارکس میں بھی موجود رہی۔

یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ اتحادی ممالک کی مدد کیلئے 540 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔ اٹلی میں ایک ماہ کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم ترین اموات ہوئی ہیں۔ یہاں ہلاک افراد کی تعداد 25 ہزار 969 ہوگئی ہے، اسپین میں 22 ہزار 524 اور فرانس میں 22 ہزار 245 افراد دم توڑ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں 127 افراد جاں بحق اور 15 ہزار متاثر ہوچکے ہیں ، عرب امارات میں 64 افراد کا انتقال ہوا ہے اور 9 ہزار 2 سو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، وبا سے ایران میں 5 ہزار 574 افراد کی جان گئی ہے اور 88 ہزار 2 سو افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو